ETV Bharat / sports

Virat Kohli About His Form دس برسوں میں پہلی بار ایک ماہ تک بلے کو ہاتھ نہیں لگایا - دس برسوں میں ایک ماہ تک بلے کو ہاتھ نہیں لگایا

اپنے حالیہ پانچ ہفتوں کے وقفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوہلی نے ہفتہ کو اسٹار اسپورٹس کو بتایا کہ '10 سالوں میں پہلی بار میں نے ایک ماہ سے بلے کو ہاتھ نہیں لگایا۔ میں بیٹھ گیا اور محسوس کیا کہ میں نے واقعی 30 دنوں میں ایک بار بھی بلا کو نہیں چھوا ہے۔ ایسا میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔'Virat Kohli About His Form

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 27, 2022, 10:24 PM IST

دوبئی: بھارت کے تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی نے اپنی فارم، دماغی حالت اور لوگوں کی توقعات کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ وہ 'جھوٹی طاقت دکھا رہے ہیں' جبکہ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔Virat Kohli About His Form

اپنے حالیہ پانچ ہفتوں کے وقفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوہلی نے ہفتہ کو اسٹار اسپورٹس کو بتایا کہ '10 سالوں میں پہلی بار میں نے ایک ماہ سے بلے کو ہاتھ نہیں لگایا۔ میں بیٹھ گیا اور محسوس کیا کہ میں نے واقعی 30 دنوں میں ایک بار بھی بلا کو نہیں چھوا ہے۔ ایسا میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔' انہوں نے کہاکہ 'میں نے محسوس کیا کہ میں ماضی میں 'جھوٹی برتری' دکھا رہا تھا۔ میں مسلسل اپنے آپ سے کہہ رہا تھا کہ میں یہ کر سکتا ہوں، لیکن میرا جسم مجھے رکنے کو کہہ رہا تھا۔ میرا دماغ مجھے کہہ رہا ہے کہ رک جاؤ اور ایک قدم پیچھے ہٹ جاؤ۔

بھارت کے سابق کوچ روی شاستری نے حال ہی میں کوہلی کی حالت کے بارے میں کہا تھا کہ ان پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے، اس لیے انہیں وقفہ لینے کی ضرورت ہے۔ کوہلی نے شاستری سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ 'میں سمجھتا ہوں کہ روی بھائی کیا کہہ رہے تھے۔ وہ کام کے بوجھ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

'میں نے پچھلے 10 سالوں میں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں 40-50 فیصد زیادہ کرکٹ کھیلی ہے۔ لوگ مجھے ذہنی طور پر مضبوط انسان سمجھتے ہیں، جو میں بھی ہوں، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے اور جب آپ اسے نہیں سمجھتے تو یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس وقفے نے مجھے بہت کچھ سکھایا، ایسی چیزیں جو میں منظر عام پر نہیں آنے دے رہا تھا۔ جب وہ چیزیں منظر عام پر آئیں تو میں نے انہیں قبول کر لیا۔'

کوہلی نے کہاکہ 'زندگی میں آپ کے پیشے سے زیادہ کچھ ہے۔ جب آپ کے اردگرد کا ماحول ایسا ہو کہ ہر کوئی صرف آپ کی پیشہ ورانہ شناخت کو دیکھتا ہے تو کہیں نہ کہیں آپ بحیثیت انسان اپنا نقطہ نظر کھونے لگتے ہیں۔' کوہلی اتوار کو ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف اپنا 100 واں ٹی۔ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے، جس سے وہ تینوں فارمیٹس میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ کوہلی سال 2020 کے بعد ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ میچز (62) کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں، جو ان کے بڑھے ہوئے کام کے بوجھ کو ظاہر کرتا ہے۔

ایشیا کپ میں اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے کوہلی نے کہاکہ ''ایشیا کپ میرے لیے یادگار ہے۔ 183 رنز کی اننگز میرے لیے خاص ہے۔ اس اننگز کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ میں ایسی اننگز کسی بڑے اسٹیج پر کھیل سکتا ہوں۔ اس کے بعد میرا اعتماد بڑھ گیا۔ یہ وہ میچز ہیں جو ہمیشہ آپ کے ذہن میں رہتے ہیں۔'

انہوں نے کہاکہ 'پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنا ایک عام میچ کی طرح ہے۔ میدان میں سنسنی ہوتی ہے جس سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں، لیکن ایک بار جب آپ میدان میں اترتے ہیں تو یہ ایک عام میچ بن جاتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 اہم گیندبازوں کے بغیر بھارت اور پاکستان مقابلے کے لئے تیار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.