ETV Bharat / sports

ہندوستان نے دوسرے راؤنڈ کے پہلے میچ میں کویت کو 1-0 سے دی شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 4:43 PM IST

Updated : Nov 17, 2023, 5:20 PM IST

ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے جابر الاحمد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 اے ایف سی کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 1-0 سے شکست دی ہے۔Fifa World Cup Qualifiers 2026

ہندوستان نے دوسرے راؤنڈ کے پہلے میچ میں کویت کو 1-0 سے دی شکست
ہندوستان نے دوسرے راؤنڈ کے پہلے میچ میں کویت کو 1-0 سے دی شکست

کویت سٹی:گزشتہ شب جمعرات کو کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان کے لیے واحد گول منویر سنگھ نے 75ویں منٹ میں کیا۔ اسی دوران کویت کے فیصل زید الحربی کو دوسرے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں آؤٹ کردیا گیا۔

فٹ بال رینکنگ میں 102 ویں نمبر پر موجود ہندوستان نے اچھی شروعات کی اور میچ پر غلبہ حاصل کرنے کی پوری کوشش کی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے پاس گول کرنے کے کئی مواقع تھے لیکن وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اس کے ساتھ ہی کویت نے گیند پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ ہندوستان کے ساحل عبدالصمد کو 18ویں منٹ میں پہلا بڑا موقع ملا لیکن وہ ناکام رہے۔

کچھ دیر بعد ہندوستانی کپتان سنیل چھتری نے پہلا گول کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ 27ویں منٹ میں مہیش نااورم نے فری کک کے ذریعے ہندوستان کے لیے گول کا موقع بنایا جسے آکاش مشرا گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

دنیا میں 136ویں رینکنگ والی کویت نے فری کک حاصل کی۔ الکھالڈی باکس کے اندر سے کراس کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کی، لیکن سندیش جھنگن نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ہندوستانی کھلاڑیوں نے گول کی تلاش میں جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں دونوں ٹیمیں جارحانہ نظر آئیں۔ کویت کو شروع میں ہی فری کک کے ذریعے گول کرنے کا موقع ملا۔ کویت کے کھلاڑی فہد الہاجری نے شاٹ لگایا، جو کراس بار سے ٹکرا گیا۔

اس کے بعد بھی ہندوستانی ٹیم کو مواقع ملے، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ بھرت سریش سنگھ نے 71 ویں منٹ میں لمبی دوری سے شاٹ لگایا جو کراس بار کے اوپر سے نکل گیا۔

75ویں منٹ میں منویر سنگھ نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور اسکور 1-0 کر دیا۔ للیانزوالا چھانگتے کے شاندار پاس کو منویر سنگھ نے آگے بڑھاتے ہوئے کویت کے گول کیپر کو چکمہ دیا اور پہلا گول داغ دیا۔

برتری حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے کھیل کی رفتار برقرار رکھی۔ وہیں کویت کی واپسی کی کوشش ناکام رہی اور اسٹاپیج ٹائم میں فیصل زید الحربی کو ریڈ کارڈ ملا اور کویت نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ختم کردیا۔ ہندوستان نے یہ میچ 1-0 سے جیتا تھا۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے اس سال کویت کے خلاف اپنی پہلی جیت درج کی۔ انہوں نے جولائی میں 2023 ایس اے ایف ایف چیمپئن شپ کے فائنل میں فل ٹائم 1-1 سے ڈرا کے بعد پنالٹی کے ذریعہ کویت کو 5-4 سے ہرا یا تھا۔

ہندوستان کا مقابلہ 21 نومبر بروز منگل بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں گروپ اے کے دوسرے میچ میں دنیا کے 61ویں رینک والے قطر سے ہوگا۔ ہندوستان کو گروپ اے میں ایشیائی چیمپئن قطر، کویت اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ چاروں ٹیمیں ہوم اینڈ اوے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ فائنل، احمد آباد میں ہوٹلوں کے رومز ایک لاکھ روپے میں دستیاب

واضح رہے کہ گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2026 اے ایف سی کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا ئیں گی جبکہ 2027 کے اے ایف سی ایشین کپ میں بھی براہ راست داخلہ حاصل کر لیں گی۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 17, 2023, 5:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.