آکلینڈ:ایڈن پارک میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا لیکن 48ویں منٹ میں ہینا کے گول کی بدولت نیوزی لینڈ نے بڑا الٹ پھیر انجام دیا۔ ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی یہ پہلی جیت ہے۔ یہ ٹیم گزشتہ پانچ مقابلوں میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی۔ دوسری جانب 1995 میں چیمپئن رہی ناروے ایک بار بھی مقابلے پر حاوی نہیں ہو سکی۔ اس کا بہترین لمحہ 81 ویں منٹ میں آیا لیکن تووا ہینسن کی کوشش کراس بار سے ٹکراکر ناکام ہوگئی۔
دن کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر گروپ بی میں سرفہرست ہے۔ اسٹیفنی کیٹلی نے جیت کا گول 52ویں منٹ میں کیا۔دوسری طرف امریکہ دو بار کا چیمپئن ہے اس بار وہ (ای) گروپ میں ہے، اس پر تیسری بار ٹائٹل جیتنے کا دباؤ ہوگا۔ اس نے سال 2015 اور 2019 میں فٹ بال خواتین کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فٹ بال کے شائقین امریکہ میں قائم کمپنی ون اسٹیڈیا کے بشکریہ فری ٹو ایئر چینل ڈی ڈی اسپورٹس پر خواتین کے ورلڈ کپ کا فری ٹو ایئر ٹیلی کاسٹ دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:India vs Germany یورپ کے دورے پر بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست
ورلڈ کپ مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیمیں یہ ہیں:- آسٹریلیا، جاپان، چین، جنوبی کوریا، ویتنام، فلپائن، مراقش، زامیبیا، نائجیریا، جنوبی افریقہ، کوسٹاریکا، کینیڈا، ہیتی، جمیکا، پناما، امریکہ، ارجنٹائن، برازیل، کولمبیا، نیوزی لینڈ، ڈنمارک، انگلینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، ہالینڈ، پرتگال ناروے، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ۔
ان ٹیموں کو ناک آؤٹ راؤنڈ میں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ (اے) میں نیوزی لینڈ، ناروے، فلپائن، سوئٹزرلینڈ
گروپ (بی) میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، نائجیریا، کینیڈا
گروپ (سی) میں اسپین، کوسٹاریکا، زامبیا، جاپان
گروپ (ڈی) میں انگلینڈ، ہیتی، ڈنمارک، چین
گروپ (ای) میں امریکہ، ویتنام، نیدرلینڈز، پرتگال
گروپ (ایف) فرانس، جمیکا، برازیل، پناما
گروپ (جی) میں سویڈن، جنوبی افریقہ، اٹلی، ارجنٹائن
گروپ (ایچ) میں جرمنی، مراقش، کولمبیا، جنوبی کوریا
ناک آؤٹ لیول کے میچز 5 سے 8 اگست تک کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل 11 اور 12 اگست، سیمی فائنل 15 اور 16 اگست اور تیسری پوزیشن کا پلے آف 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔ خطابی مقابلہ 20 اگست کو سڈنی اولمپک اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یو این آئی