سڈنی: آخری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نےکولمیبا کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا خواتین عالمی کپ کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔فیفا ویمن ورلڈکپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹس آؤٹ پر فرانس کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
کوارٹر فائنل میں فل ٹائم میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا لیکن اس دوران بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس کے باعث میچ کا مقابلہ پنالٹی شوٹس پر ہوا۔
آسٹریلیا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ سڈن ڈیتھ پر شکست دی، آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹس پر 7 گول اسکور کیے جبکہ فرانس نے 6 گول اسکور کیے اور گول کرنےکے 3 مواقع ضائع کیے، آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Fifa Womens World Cup فرانس پرسنسنی خیز جیت کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں
دوسرے میچ میں انگلینڈ نےکولمبیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔فیفا ویمن ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے اسپین، سویڈن، آسٹریلیا اور انگلینڈکی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ویمنز ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اسپین اور سویڈن کے درمیان 15 اگست کو ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 16 اگست کو کھیلا جائےگا۔
یو این آئی