راجستھان رائلس کے تیزگیندباز چیتن سکاریا کے والد کانجی بھائی کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وبا سے لڑ رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے انہیں علاج کے لیے گجرات کے بھاونگر میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی۔ آئی پی ایل رد ہونے کے بعد چیتن ان سے ملنے بھی پہنچے تھے۔
بھائی کے جانے کا درد ابھی کم ہی نہیں ہوا تھا کہ پانچ مہینے بعد ان کے والد کا بھی کورونا سے انتقال ہوگیا۔ چیتن کے والد آٹوڈرائیور تھے اور کچھ ماہ قبل ہی ان کے بھائی نے خودکشی کرلی تھی۔
چیتن گجرات میں رہتے ہیں، آئی پی ایل رد ہونے کے فوراً وہ دہلی سے گجرات روانہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے والد کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع انہیں ایک ہفتے قبل ملی تھی۔ اس کے بعد آئی پی ایل سے ملنے والی رقم بھی انہوں نے والد کے علاج کے لئے بھیج دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل ہی راجستھان رائلس سے میرے حصے کی ادائیگی ہوئی تھی اور میں نے پیسے گھر میں ٹرانسفر کردئے تھے تاکہ مشکل حالات میں یہ پیسے میرے کنبے کے کام آسکے۔
راجستھان رائلس نے آئی پی ایل نیلامی میں چیتن کو 1.20 کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔ انہوں نے اپنے پہلے آئی پی ایل کے کھیلے گئے سات میچوں میں8.22 کی اوسط سے سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ لسٹ اے میں سوراشٹر کے لئے کھیلتے ہیں۔ اس میں انہوں نے 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 7.44 کی اوسط سے 35وکٹیں حاصل کی ہیں۔
چیتن سکاریا کے والد کا کورونا سے انتقال - چیتن سکاریا کے والد کا انتقال
راجستھان رائلس کے تیزگیندباز چیتن سکاریا کے والد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ہے، وہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے گجرات کے بھاونگر کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔