ETV Bharat / sports

Jasprit Bumrah Injury جسپریت بمراہ کو اپنا ایکشن بدلنا ہوگا، ایان بشپ - جسپریت بمراہ کو ایان بشپ کا مشورہ

ٹیم انڈیا کے بولر جسپریت بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ایان بشپ نے بمراہ کو کو انجری سے محفوظ رہنے کے لیے ایک مشورہ دیا ہے۔ Jasprit Bumrah Injury

Bishop advises Bumrah to play in select tournaments
جسپریت بمراہ کو اپنا ایکشن بدلنا ہوگا، ایان بشپ
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 8:52 PM IST

نئی دہلی: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ٹیم میں واپسی کا سب کو انتظار ہے۔ بمراہ اپنی کمر کی چوٹ سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل جسپریت بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی کو لے کر تذبذن برقرار ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں، لیکن ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ایان بشپ نے جسپریت بمراہ کو ایک مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بمراہ کمر کی چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اب اسے اپنا بولنگ ایکشن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ ان کےلیے مشکل ہوگا۔

ایان بشپ نے کہا کہ جسپریت بمراہ کو چوٹوں سے بچنے کے لیے صرف منتخب ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے۔ بمراہ نے کمر میں درد کی وجہ سے گذشتہ برس ستمبر سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ان کے لیے رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکل ہے۔ 29 سالہ بمراہ کی گزشتہ ماہ مارچ میں نیوزی لینڈ میں کمر کی سرجری ہوئی تھی۔ اب وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اب تک بمراہ کو اپنے منفرد ایکشن کا فائدہ ملا ہے، لیکن اس سے اس کی کمر پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر زخمی ہو جاتے ہیں۔

ایان بشپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'انہیں نہیں لگتا کہ فاسٹ باؤلرز کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی کوئی ترکیب موجود ہے۔ کیونکہ ہم ان کھلاڑیوں کے دماغ اور جسم کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ اس کا فیصلہ کھلاڑی کو خود اور اس کے قریبی منتظمین کو کرنا ہوگا، لیکن میں گورننگ باڈیز کو ایک مشورہ دے سکتا ہوں کہ آپ ان کھلاڑیوں کو ہر ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلا سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے، لیکن جون میں لندن کے اوول میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کی حالت بالکل مختلف ہوگی۔ بھارت مسلسل دوسری بار ڈبلیو ٹی سی فائنل میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.