ETV Bharat / sports

Javed Miadad عمران خاں کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا: جاوید میانداد کا دعوی - پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر جاوید میاں داد

کرکٹ لیجنڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا۔

عمران خاں کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا: جاوید میانداد کا دعوی

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 7:22 PM IST

کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر جاوید میاں داد نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ہی اپنے ساتھی کھلاڑی اور سابق کپتان عمران خان کو وزیراعظم بنوانے میں مدد کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا،جن کو وزیراعظم بنایا ان کو مجھے شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہوا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا، میرے علاوہ تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلتا تھا تو میری کوشش ہوتی تھی کہ اگر ہاریں تو مارجن کم سے کم ہو، میرے کپتان بننے کے بعد کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب پرفارمنس نہیں ملی تو کپتانی سے معذرت کرلی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا تھا کہ مجھے ہٹانا ہے تو عمران خان کو کپتان بنادیں۔

یہ بھی پڑھیں:Wasim Akram پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم

کرکٹ لیجنڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا کہ جس کو بھی چیئرمین بنائیں وہ پی سی بی چلاسکے، نوازشریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.