ETV Bharat / sports

EX India Pakistan Cricketers کرکٹر دنیش کارتک، وقار یونس، آسٹریلوی کرکٹ کمنٹیٹر لیزا اسٹالیکر نے ون ارتھ لانچ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 8:20 PM IST

گوناگوں ذائقوں سے لبریز چاکلیٹ کے لئے مشہورآئی ٹی سی لمیٹڈ کے گھریلو لگژری چاکلیٹ برانڈ فیبلے نے اپنے صارفین کے منفرد کلکشن پیش کیا ہے.ون ارتھ کلکشن کو کرکٹر دنیش کارتک، پاکستانی کرکٹ کوچ سابق کرکٹر وقار یونس، آسٹریلوی کرکٹ کمنٹیٹر لیزا اسٹالیکر اور آسٹریلیا کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان نے لانچ کیا۔

کرکٹر دنیش کارتک، وقار یونس، آسٹریلوی کرکٹ کمنٹیٹر لیزا اسٹالیکر نے ون ارتھ لانچ کیا

نئی دہلی: اس موقع پر آسٹریلوی فوڈ ناقد اور ٹی وی پریزینٹر اینڈی ایلن نے کہا کہ میرے خیال میں فیبلے کے پاس دنیا کی بہترین چاکلیٹ کا کلکشن موجودہے۔ اس شاندار برانڈ کوزندہ جاوداں کرنے کا سفر دس مختلف ممالک میں کھانا پکانے کے سفر پر مشتمل ہے۔ یہ لاتعداد گھنٹوں کی مہارت، ہنر، انتھک عزم اور عالمی ذائقوں کی انتھک تلاش کا ثمرہ ہے۔ ہم اس کے نتائج سے بے حد خوش ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ہر شخص چاکلیٹ اور ثقافت کے اس خوبصورت امتزاج سے لطف اندوز ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 پاک بھارت میچ سے پہلے کوہلی، بابر اور شاہین نے کیا کہا؟

پچھلے کچھ برسوں میں فیبلے نے اس صنعت میں چاکلیٹ کے کچھ نئے اور منفرد ذائقے متعارف کروائے ہیں جیسے کہ ٹرینٹی فیبلے –ٹرفلز اسپیشلٹی چاکلیٹ جو دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اسی طرح فیبلے فائنیس دنیا کی بہترین چاکلیٹ کے طو رپر مشہور ہے۔ اپنی بالادستی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فیبلے(Fablle) اس مرتبہ چاکلیٹ شائقین کے لیے ایک انوکھی پیش کش لے کر آیا ہے۔ فیبلے ون ارتھ کلیکشن،جو واسودھئیواکٹمبنکم سے متاثر ہے – پوری زمین ایک خاندان ہے۔ اس محدود ایڈیشن میں دس ٹرفلز ہوں گے جو کہ 130 گرام کے ہوں گے اور اس کی قیمت جی ایس ٹی سمیت 999 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ چاکلیٹ ملک بھر میں احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی این سی آر، حیدرآباد، کولکاتہ اور ممبئی میں فیبلے کے خصوصی بوٹیک پر دستیاب ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.