ETV Bharat / sports

England vs New Zealand Test: انگلینڈ کی جیت کی امیدیں جو روٹ پر

سابق کپتان جو روٹ کی ناٹ آؤٹ 77 رن کی بہترین اننگ کھیل کر انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔ Joe Root Half Century

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 2:17 PM IST

سابق کپتان جو روٹ کی ناٹ آؤٹ 77 رن کی بہترین اننگ

انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں تیسرے دن 285 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کو پہلی اننگ میں 9 رنز کی برتری حاصل تھی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹوں پر 216 رنز بنالئے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لیے 61 رنوں کی ضرورت ہے جبکہ اس کے پانچ وکٹ باقی ہیں۔ New Zealand Tour of England

کھیل اسٹمپ کے وقت جو روٹ 131 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 77 اور بین فاکس 48 گیندوں میں 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نے اپنا پانچواں وکٹ 159 کے اسکور پر گنوایا تھا لیکن اس کے بعد روٹ اور فاکس نے چھٹے وکٹ کی ناٹ آؤٹ 57 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ میچ کے چوتھے دن صبح کے سیشن میں میچ کا فیصلہ نکل آنے کی امید ہے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن کی شاندار اننگ کھیلی اور روٹ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت کی۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن کی شاندار اننگ کھیلی

اس سے قبل نیوزی لینڈ جب تیسرے دن بلے بازی کے لیے اتری تو وہ چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رن بنا کر مضبوط پوزیشن میں تھی لیکن انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 49 رن کے اندر چھ وکٹ جھٹکے اور کیویز کو285 رن پرروک دیا۔ پہلی اننگ میں 9 رنوں کی برتری حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کے سامنے میچ جیتنے کے لیے 277 رنوں کا ہدف ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 108 رن بنائے۔ ٹام بلنڈیل اپنی سنچری سے محروم رہ گئے اور جیمس اینڈرسن نے انہیں 96 رن کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ براڈ نے اننگ کے 84ویں اوور میں لگاتار تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انگلینڈ کے لیے اینڈرسن نے 2، میتھیو پارکنسن نے ایک وکٹ جبکہ پوٹس اور براڈ نے تین تین وکٹ لئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.