انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ کی ناٹ آؤٹ 115 رنز کی بدولت انگلینڈ نے تاریخی لارڈز گراؤنڈ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔England v New Zealand
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے پانچ وکٹوں سے جیت درج کی۔ انگلینڈ کی جانب سے سابق کپتان جو روٹ نے شاندار اننگ کھیلا اور ناٹ آؤٹ 115 رنز بنائے۔ چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے پر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 61 رنز کی ضرورت تھے اور اس کے 5 وکٹ باقی تھے جسے انگلینڈ نے مزید وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور بین فاکس نے چھٹے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 120 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ بین فاکس نے 92 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 32 رنز بنائے اور روٹ کا بخوبی ساتھ دیا۔ نیوزی لینڈ کیجانب سے کائل جیمیسن سب سے کامیاب گیند باز رہے انہوں نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: England vs New Zealand Test: انگلینڈ کی جیت کی امیدیں جو روٹ پر