دوسرے میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے ہجوم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ تاہم انتظامیہ کو توقع ہے کہ میچ کے دوران مداح تمام کورونا پروٹوکال پر عمل کریں گے۔
واضح رہے کہ میچ دیکھنے کے لیے صرف 15 ہزار افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس لیے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے ٹکٹ ملے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کے فیصلے کا دونوں ٹیموں نے خیر مقدم کیا ہے۔ میچ 13 فروری سے شروع ہوگا۔