ETV Bharat / sports

رشبھ پنت: بھارت کی سرزمین پر پہلی سنچری - پنت

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (101) نے بھارت کی سرزمین پر اپنی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے بھارت کوانگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جمعہ کو نازک حالات سے نکال کر 89 کی اہم برتری دلاکر مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا۔

رشبھ پنت: بھارت کی سرزمین پر پہلی سنچری
رشبھ پنت: بھارت کی سرزمین پر پہلی سنچری
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 1:03 PM IST

احمد آباد موٹیرا کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ جاری ہے۔ جہاں رشبھ پنت نے بھارت کو مشکل حالات سے نکال کر سنچری اسکر کی۔ بھارتی بلے باز و وکٹ کیپر رشبھ پنت نے اس کے ساتھ ہی نریندرمودی اسٹیڈیم پر پہلا سنچری ہولڈر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پنت نے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 60) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 113 رن کی بیش قیمتی شراکت کرکے بھارت کو اس مقابلے میں اچھی ھالت میں پہنچادیا۔

رشبھ پنت: بھارت کی سرزمین پر پہلی سنچری
رشبھ پنت: بھارت کی سرزمین پر پہلی سنچری

پنت نے 118 گیندوں پر 101 رنز میں 13 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جبکہ سندر نے 117 گیندوں پر ناٹ آوٹ 60 رن میں آٹھ چوکے لگائے۔ سندر کی یہ تیسری نصف سنچری ہے۔ اسٹمپس پر سندر کے ساتھ اکشر پٹیل 11 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پنت کی یہ تیسری سنچری تھی، جبکہ ہندوستان کی سرزمین پر یہ ان کی پہلی سنچری تھی۔

پنت نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی، اگرچہ سنچری مکمل ہونے کے بعد وہ تیز گیندباز جیمز اینڈرسن کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔ نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین پنت اب بھارتی وکٹ کیپروں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں ردھیمان ساہا کی برابری پر آگئے ہیں۔ ساہا کی بھی تین سنچریاں ہیں۔ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام چھ سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے۔ پنت کے پچھلے کچھ میچوں میں نائٹیز میں پہنچنے کے باوجود سنچری مکمل نہیں کرپارہے تھے، لیکن اس بار انہوں نے نائٹیز میں کچھ نرونسنیس دکھانے کے باوجود آخر روٹ کی گیند پر شاندارچھکا لگاتے ہوئے سنچری مکمل کرڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.