ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی میدان میں کیوں غصہ ہوئے؟ - انگلینڈ ٹیم

ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بلے بازی کے دوران انگلینڈ کے بلے باز جس طرح پچ پر چل رہے تھے اس سے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی ناخوش نظر آئے۔

Kohli
Kohli
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 6:09 PM IST

وراٹ کوہلی میچ کے چوتھے دن امپائروں سے شکایت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ امپائرز سے انگلینڈ کے بلے بازوں کے بارے شکایت کر رہے تھے۔

اسٹمپ مائک میں کوہلی کی آواز سنی گئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ 'اوئے مینن (نتن مینن، امپائر) سیدھے رن بھی بیچ میں بھاگ رہا ہے یار، کیا ہے یہ سب؟

میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں کوہلی نے کہا کہ ہماری باڈی لینگویج اور شدت توقع کے مطابق نہیں تھی۔ دوسری اننگ میں ہم نے بہتر گیند بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیم انڈیا چوتھے مقام پر

کوہلی نے کہا کہ ہمیں ان چیزوں کو سمجھنا ہوگا جو ہم نے میچ میں انجام دیں اور ان غلطیوں کو سدھارنا بھی ہوگا جو میچ ہارنے کی وجوہات میں شامل ہیں۔

کوہلی نے انگلینڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'انگلینڈ ٹیم مبارکباد کے قابل ہے اس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.