ETV Bharat / sports

جوروٹ اعزاز حاصل کرنے والے ٹسٹ تاریخ کے نویں بلے باز

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 2:33 PM IST

انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے اپنے 100 ویں ٹسٹ میں دوہری سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ روٹ نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف چننئی کے ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن سنیچر کے روز انجام دیا۔

جوروٹ اعزاز حاصل کرنے والے ٹسٹ تاریخ کے نویں بلے باز
جوروٹ اعزاز حاصل کرنے والے ٹسٹ تاریخ کے نویں بلے باز

تیس سالہ روٹ تاریخ میں اپنے 100 ویں ٹسٹ میں دوہری سنچری بنانے والے منتخب کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ٹسٹ تاریخ کے ایک اہم بلے باز ہیں۔ روٹ کے کیریر کی یہ 20 ویں اور مسلسل تیسری سنچری ہے ۔ روٹ دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی 98 ویں، 99 ویں اور 100 ویں ٹسٹ میں سنچری بنائی ہے۔ روٹ نے بھارت میں آنے سے پہلے سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 228 اور 186 رن بنائے تھے۔ اس میں اب انہوں نے ایک اور سنچری ڈبل بناکر جوڑ لی ہے۔

واضح رہے کہ روٹ نے اپنے ٹسٹ کیریز کا آغاز بھارت کی سرزمین سے کیا تھا۔ انہوں نے اپنا 50 واں ٹسٹ اور 100 ٹسٹ بھی ڈبل میں کھیلا۔ بھارت کے خلاف ان کی یہ پانچویں سنچری ہے۔ روٹ نے بھارت کے ناگپور میں دسمبر 2012 میں کھیلے گئے اپنے پہلے ٹسٹ میں 73 اور ناٹ آوٹ 20 رن بنائے تھے۔ انہوں نے بھارت کے وشاکھاپٹنم میں نومبر 2016 میں کھیلے گئے اپنے 50 ویں ٹسٹ میں 53 اور 25 رن بنائے تھے۔ انہوں نے اب بھارت کے چننئی میں اپنے 100 ویں ٹسٹ میں سنچری اور پھر ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے اپنے 100 ویں ٹسٹ میں دوہری سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر کے بلے باز روٹ اپنے 100 ویں ٹسٹ میں سنچری بنانے والے انگلینڈ کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے کالن کاوڈرے نے 1968 میں اپنے 100 ویں ٹسٹ میں 104 رن، پاکستان کے جاوید میانداد نے 1989 میں 145، ویسٹ انڈیز کے گارڈن گرینیج نے 1990 میں 149، انگلینڈ کے ایلیک اسٹیورٹ نے 2000 میں 105 رنز، 2005 میں پاکستان کے انضمام الحق نے 184 رن، آسٹریلیائی کے رکی پونٹنگ نے 2006 میں 120 اور ناٹ آؤٹ 143 رن، جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ نے 2012 میں 131رن اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 2017 میں 134 رنز بنائے تھے۔ روٹ کا نام ان خاص بلے بازوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے، جنہوں نے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچریاں بنائی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.