ETV Bharat / sports

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کی شاندار جیت - ایشان کشن

بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے مہمان انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست سے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔

بھارت کی شاندار جیت
بھارت کی شاندار جیت
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 10:41 PM IST

Updated : Mar 14, 2021, 10:56 PM IST

انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے جسے بھارت نے وراٹ کوہلی اور ایشان کشن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 3 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل نے ایک بار پھر مایوس کیا اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں سیم کرین نے اپنا شکار بنایا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کریز پر آئے اور اپنا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ایشان کشن کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 94 رنوں کی بہترین پارٹنرشپ کی۔ ایشان کشن نے اپنے پہلے بین الاقوامی میچ کو یادگار بنانے ہوئے شاندار نصف سنچری اننگ کھیلی۔ ایشان نے 32 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔

اس کے بعد رشبھ پنت کریز پر آئے اور بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش میں جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ پنت نے 13 گیندوں میں 26 رنز بنائے۔

دوسری جانب کپتان وارٹ کوہلی نے محاذ سنبھالے رکھا اور میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے۔

وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 73 رنوں کی فاتحانہ اننگ کھیلی

وراٹ کوہلی نے 49 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 73 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ شریس ایر 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرین، کرس جارڈن اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے۔

بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی نے تاس جیت کر انگلینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں جوز بٹلر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اس کے بعد ڈیوڈ ملان کریز پر آئے اور جیسن رائے کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 63 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ جیسن رائے بدقسمتی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 46 رنز بنا کر واشنگٹن سُندر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملان نے 24 رنز بنائے۔

اس کے بعد کوئی بھی بلے باز کچھ خاص کمال نہیں دِکھا سکا اور وقفے وقفے سے وکٹ گِرتے رہے۔ اس دوران جانی بیئریسٹو نے 20 رنز، کپتان ایون مورگن نے 28 رنز اور بین اسٹوکس نے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی جانب سے واشنگٹن سُندر اور شاردُل ٹھاکُر نے دو دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بھونیشور کمار اور یزویندر چہل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Last Updated : Mar 14, 2021, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.