بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں جوز بٹلر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ڈیوڈ ملان کریز پر آئے اور جیسن رائے کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 63 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ جیسن رائے بدقسمتی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 46 رنز بنا کر واشنگٹن سُندر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملان نے 24 رنز بنائے ۔
اس کے بعد کوئی بھی بلے باز کچھ خاص کمال نہیں دِکھا سکا اور وقفے وقفے سے وکٹ گِرتے رہے۔ اس دوران جانی بیئریسٹو نے 20 رنز، کپتان ایون مورگن نے 28 رنز اور بین اسٹوکس نے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سُندر اور شاردُل ٹھاکُر نے دو دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بھونیشور کمار اور یزویندر چہل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔