ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے خلاف بھارت کی شاندار جیت - روی اشون

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے جیت درج کر کے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت کو جیت کے لیے 49 رنوں کا ہدف ملا تھا۔

India vs England test series
India vs England test series
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 7:00 PM IST

Updated : Feb 25, 2021, 9:51 PM IST

بھارت کے اسپنر روی اشون اور اکشر پٹیل کی قاتلانہ گیند بازی کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگ میں بھی گھٹنے ٹیک دیئے اور 81 رنوں پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد بھارت کو جیت کے لیے 49 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے بھارت نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دوسری اننگ میں بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے ایک بار پھر اپنی پھِرکی میں انگلینڈ کے بلے بازوں کو پھنسایا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ روی اشون نے 4 وکٹیں اور واشنگٹن سُندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بھارتی گیند بازوں کے نام تھا انہوں نے انگلش ٹیم کو محض 112 رنوں پر سمیٹ دیا جبکہ دوسرے دن کا پہلا سیشن انگلش گیند باز جبکہ دوسرا سیشن بھارتی گیند بازوں کے نام رہا۔

بھارت کی پہلی اننگ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو پہلی اننگز میں 145 رن پر سمیٹ دیا۔ کپتان روٹ نے اپنے کریئر کی بہترین گیندبازی کی اور 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کی اور بھارتی ٹیم کو 145 رنوں پر ڈھیر کر دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارت کو پہلی اننگ میں 33 رنوں کی معمولی برتری حاصل ہوئی تھی لیکن انگلینڈ کے بلے باز اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور محض 81 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئے جس سے بھارت کو 49 رنوں کا معمولی ہدف ملا۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے ایک بار پھر متاثر کن گیند بازی کی اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ روی چندرن اشون نے 4 اور واشنگٹن سُندر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل نے پہلی اننگ میں بھی 6 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

اس سے قبل بھارت نے دوسرے روز تین وکٹ پر 99 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور اس کی اننگز 145 رن پر سمٹ گئی۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 112 رن بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ رنز روہت شرما نے رن بنائے۔ انہوں نے 96 گیند پر 66 رنوں کی اننگ کھیلی اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے 58 گیندوں میں 27 رنز بنائے اور جیک لیچ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

دوسری اننگ میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 5 پانچ اور جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Feb 25, 2021, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.