بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ جس میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت صرف 191 رنز ہی بنا سکی۔
وہیں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں نچلے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔ اولی پوپ نے 159 گیندوں پر 81 رن کی اننگز میں چھ چوکے لگائے جبکہ بھارت کی اننگز میں چار وکٹ لینے والے ووکس نے بلے سے بھی اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے 60 گیندوں پر 50 رن میں 11 چوکے لگائے۔ جانی بیرسٹو نے37 اور معین علی نے 35 رنز کی بھی اہم اننگز کھیلی۔
انگلینڈ نے صبح گذشتہ روز کے تین وکٹ پر 53 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ امیش یادو نے بھارت کو جلدی سے کامیابی دلائی لیکن اس کے بعد پوپ نے انگلینڈ کی اننگز کو سنبھال لیا۔
یادو نے نائٹ واچ مین کریگ اورٹن کو کل کے اسکور پر ہی آؤٹ کر دیا جبکہ انہوں نے ڈیوڈ ملان کو روہت کے ہاتھوں سلپ میں کیچ کروا دیا۔ اورٹن نے ایک رن بنایا جبکہ ملان 67 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پوپ نے بیئرسٹو اور علی کے ساتھ ضروری شراکت داری کرتے ہوئے انگلینڈ کو بھارت کے اسکور سے آگے کر دیا۔
IND vs ENG 4th Test: بھارت 191 پر آل آؤٹ، انگلینڈ کے بھی تین وکٹ گرے
اولی پاپ ٹیم کے 250 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ووکس نے اس کے بعد حملہ آور انداز میں کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو مضبوط سبقت دلا دی۔ ووکس آخری بلے باز کے طور پر ٹیم کے 290 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ہندوستان کی جانب سے امیش یادو 67 رن تین وکٹ حاصل کرکے سب سے کامیاب گیند باز رہے جبکہ بمراہ اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو دو دو وکٹ ملے۔ شاردل ٹھاکر اور محمد سراج کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔
تیسرے دن کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں محتاط آغاز کرتے ہوئے بنا کوئی وکٹ گنوائے 43 رنز بنا لیے ہیں، روہت شرما 20 اور کے ایل راہل 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت ابھی بھی انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 99 رنز کی سبقت سے 56 رنز پیچھے ہے۔