کپتان جوس بٹلر (59 رنز) کے بعد معین علی (36) اور لیونگ اسٹون (38) کی نصف سنچری کے بعد انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1۔1 سے برابر کرلی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ 19.5 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوور میں نو وکٹوں پر صرف 155 رن ہی بنا سکی۔
بٹلر نے معین علی کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 67 رنز کا شراکت کرنے کے بعد لیونگ اسٹون کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 52 رنز کی شراکت داری کی۔
وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے اپنے اننگز کے دوران 39 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ معین علی زیادہ تیزی سے رنز بنائے انہوں نے اپنی 16 گیندوں میں ایک چھکا اور چھ چوکے لگائے۔ محمد حسنین (51 رن پر 3 وکٹ) نے دونوں بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم (22) اور محمد رضوان (37) نے نصف سنچری کی شراکت میں پاکستان ٹیم کو عمدہ شروعات دلائی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرا کوئی بلے باز نہیں چل سکا۔
حالانکہ شاداب خان نے 22 گیندوں میں 36 رنز کی اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔
انگلینڈ کے لیے ثاقب محمود نے تین وکٹ، جبکہ عادل راشد اور معین علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ معین علی کو پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔