ETV Bharat / sports

ENG vs NZ 2nd Test: بیرسٹو کی طوفانی سنچری، انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا - نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

ناٹنگھم: جانی بیرسٹو (92 گیندوں میں 136) کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن منگل کو نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا۔ انگلینڈ سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ England beat New Zealand

بیرسٹو کی طوفانی سنچری، انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 1:17 PM IST

ناٹنگھم: ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے سامنے 72 اوورز میں جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا اور انگلینڈ نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 299 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بیرسٹو نے صرف 92 گیندوں پر 14 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 136 رنز بنائے۔ کپتان بین اسٹوکس نے 70 گیندوں پر 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 75 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح کی منزل تک پہنچا دیا۔ England beat New Zealand by 5 wickets

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے 93 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیں لیکن بیرسٹو اور اسٹوکس نے پانچویں وکٹ کے لیے 179 رنز جوڑے۔ بیرسٹو کی وکٹ گرنے کے بعد اسٹوکس آرام سے ٹیم کو فتح کی منزل تک لے گئے۔ جانی بیرسٹو کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Player of the Match award to Jonny Bairstow

نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل (190) اور ٹام بلنڈل (106) کی بدولت میچ کی پہلی اننگز میں 553 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے جو روٹ (176) اور اولی پوپ (145) کی اننگز کی بدولت 539 رنزبنائے۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 رنز کی برتری کے ساتھ 284 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ول ینگ نے 56 اور ڈیون کونوے نے 52 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: England v New Zealand: جو روٹ کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ جیتا

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے تین جب کہ جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیک لیچ نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ میچ بھی پانچ وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 جون کو کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.