ETV Bharat / sports

ENG vs AUS Ashes 2023 لابوشین اور بارش نے آسٹریلیا کو بچایا

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 7:50 AM IST

تیسرے دن آسٹریلیا کے چار وکٹ 108 رن پر گرنے کے بعد کنگارؤں پر شکست کا خطرہ تھا، لیکن بارش سے متاثرہ چوتھے دن اور لابوشین کی سنچری کے بعد ٹیم کی پوزیشن سنبھل گئی ہے۔ اگر اولڈ ٹریفورڈ پرمیچ ڈرا ہوتا ہے تو آسٹریلیا پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلے گی۔

ENG vs AUS Ashes 2023
ENG vs AUS Ashes 2023

مانچسٹر: مارنس لابوشین (111) اور بارش نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شکست کے امکانات کو بڑی حد تک ختم کردیا۔ آسٹریلیا نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور اب وہ انگلینڈ سے صرف 61 رنز پیچھے ہے۔ پانچویں روز بھی بارش کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے میچ ڈرا ہو سکتا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں چوتھے دن صرف 30 اوورز ہی کرائے جا سکے تھے، حالانکہ یہ لابوشین کے لیے سنچری تک پہنچنے کے لیے کافی تھا۔ لابوشین نے ناٹ آؤٹ 44 کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے 161 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے جو روٹ کی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل 173 گیندوں پر 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے۔ اس کے بعد مچل مارش اور کیمرون گرین نے آسٹریلیا کا کوئی اور وکٹ کو گرنے نہیں دیا۔ مارش نے 31 رنز بنانے کے لیے 101 گیندیں کھیلی ہیں جبکہ کیمرون گرین 15 گیندوں پر تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: ENG vs AUS Ashes 2023 زاک کرولی کی طوفانی سنچری، آسٹریلیا بیک فٹ پر

تیسرے دن آسٹریلیا کے چار وکٹ 108 رن پر گرنے کے بعد کنگارؤں پر شکست کا خطرہ تھا، لیکن بارش سے متاثرہ چوتھے دن اور لابوشین کی سنچری کے بعد ٹیم کی پوزیشن سنبھل گئی ہے۔ اگر اولڈ ٹریفورڈ پرمیچ ڈرا ہوتا ہے تو آسٹریلیا پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.