ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کرو یا مرو کا مقابلہ

ایشیا کپ 2022 میں آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کرو یا مرو کا مقابلہ ہونے والا ہے۔ اس ناک آوٹ مقابلے میں بنگلہ دیش کے لیے مستفیض الرحمان کو بہتر گیند بازی کرنی ہوگی۔ Do or die match for Bangladeshvs Sri Lanka today

Do or die match for Bangladesh vs Sri Lanka today
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کرو یا مرو کا مقابلہ
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 5:25 PM IST

دبئی: ایشیا کپ 2018 کی رنر اپ بنگلہ دیش کا مقابلہ آج پانچ مرتبہ کے فاتح سری لنکا سے ہے۔ آج کا میچ دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ دنوں ہی ٹیم کے لیے کرو یا مرو کا ہونے والا ہے۔ دونو ہی ٹیمیں افغانستان سے ہار چکی ہے، جو پہلے ہی سپر فور میں پہنچ چکے ہیں۔ اس میچ کو ناک آوٹ میچ بھی کہا جارہا ہے۔ Do or die match for Bangladeshvs Sri Lanka today

بھارت کے سابق کرکٹ تجزیہ کار سنجے منجریکر کا خیال ہے کہ دونوں ٹیموں کو اپنی بلے بازی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف بہتر کرنے کے لیے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کی بہترین گیند بازی کی ضرورت ہوگی۔

رحمان اپنی گیند بازی سے بلے بازوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے، تاہم افغانستان کے خلاف میچ میں وہ بہترین مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اپنے تین اوورز میں 30 رنز دیے، جس میں 17 ویں اوور میں 17 رنز شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ"مستفیض الرحمان کو اچھی باؤلنگ کرنی ہوگی، وہ اب ایک مختلف بولر بن چکے ہیں۔ جب وہ میدان میں آئے تو انہوں نے کچھ شروعاتی وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن اس میچ میں بنگلہ دیش کو کامیابی کے لیے انہیں بہترین بالنگ کرنی ہوگی۔'

منجریکر نے سٹار اسپورٹس پر 'گیم پلان' شو میں کہاکہ "میں چاہتا ہوں کہ 'فِز' بنگلہ دیش کی گیند بازی کی قیادت کرے۔ اسی طرح ٹی 20 میچ جیتے جاتے ہیں۔ کفایت شعاری کے بجائے 'فِز' کو وکٹیں لینے کی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔'

جہاں تک سری لنکا کا تعلق ہے، منجریکر نے داسن شناکا کی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا کو صحیح وقت پر استعمال کریں۔ بنگلہ دیش کے بلے باز پاور پلے میں مجیب الرحمان اور درمیانی اوورز میں راشد خان کے خلاف جد جہد کرتے ہوئے نظر آئے۔ سری لنکا کے پاس ہسرنگا کے ساتھ ساتھ مہیش تھیکشنا بھی ہیں، جو بنگلہ دیش کے خلاف مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اب دیکھا دلچسپ ہوگا کہ گروپ بی سے فائنل فور میں کون آگے بڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.