ETV Bharat / sports

Do Or Die for Bangladesh کرو یا مرو کے میچ میں بنگلہ دیش کے سامنے سری لنکا کا چیلنج - بنگلہ دیش آر پریما داسا اسٹیڈیم میں میچ جیتنے

دو دن کے مختصر وقفے کے بعد ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں ہفتہ کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنے کے لیے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت حاصل کرنی ہوگی۔ Asia Cup 2023

کرو یا مرو کے میچ میں بنگلہ دیش کے سامنے سری لنکا کا چیلنج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 11:28 AM IST

کولمبو: بنگلہ دیش آر پریما داسا اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ سری لنکا جیت کے ساتھ سپر فور مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے پوری طاقت لگا دے گا ۔ سری لنکا نے ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جب کہ بدھ کو سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو بھی میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب دفاعی چیمپئن سری لنکا سپر فور میں فاتحانہ آغاز کرنے کے لئے بےتاب ہوگی ۔ کل کے میچ میں بلے اور گیند کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 52 ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے ہو چکی ہیں جن میں سری لنکا نے 41 جبکہ بنگلہ دیش نے نو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

ایشیا کپ میں کل یعنی ہفتہ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ہو گا۔ اگر بنگلہ دیش یہ میچ ہار جاتا ہے تو اس کا ایشیا کپ سے باہر ہونا یقینی ہے۔ بنگلہ دیش نے نظم الحسین شانتو اور مہدی حسن میراز کی سنچریوں کی مدد سے لیگ مرحلے میں افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں پر 334 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد اگلے دو میچوں میں اس کے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ سری لنکا کے خلاف اس کی ٹیم 164 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف 193 رنز پر سمٹ گئی تھی۔

اب ایک بار پھر اس کے سامنے سری لنکا کی ٹیم ہے جس میں مہیش ٹکشنا اور متھیشا پاتھیرانا جیسے گیند باز ہیں۔ گروپ بی کے میچ میں ان دونوں گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو 200 سے کم ا سکور پر روکنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سری لنکا کا باؤلنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے جس میں کاسن راجیتھا بھی شامل ہیں جنہوں نے افغانستان کے خلاف دو رن کی قریبی جیت میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اگر بنگلہ دیش کو ان گیند بازوں کے خلاف اچھاا سکور بنانا ہے تو اس کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

بنگلہ دیش کو شانتو کی کمی محسوس ہو گی جو انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تاہم لٹن داس ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں اور ٹیم ان سے بہتر کارکردگی کی توقع رکھے گی۔ سری لنکا کو بھی اپنے کپتان داسن شناکا سے بہتر کارکردگی کی امید ہوگی۔ سری لنکا کے بلے باز زیادہ تر مواقع پر کوئی نشان چھوڑنے میں ناکام رہے ہیں لیکن بنگلہ دیش کے گیند باز بھی اب تک کوئی خاص کارنامہ نہیں دکھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Reserve day For Indo Pak Match پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ہند پاک میچ کا ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

سری لنکا کو ٹاپ آرڈر بلے بازوں سے بہترین شراکت کی توقع ہوگی۔ اگر بنگلہ دیش کو سری لنکا کو کم اسکور تک محدود رکھنا ہے تو تسکین احمد اور شرف الاسلام کے علاوہ کپتان شکیب الحسن کے خلاف اچھی گیندبازی کرنی ہوگی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.