ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان رائلز کو دہلی سے سخت چیلنج ملے گا - دہلی کیپٹلز بمقابلہ راجستھان رائلز

پنجاب کنگز کو نو وکٹوں سے شکست دینے کے بعد دہلی کیپٹلس جمعہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سخت چیلنج پیش کرے گی۔ Delhi Capitals vs Rajasthan Royals 34th match preview

راجستھان رائلز کو دہلی سے سخت چیلنج ملے گا

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 1:06 PM IST

آئی پی ایل 2022 کا 34واں میچ آج دہلی کیپٹلس اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جائے۔ دہلی کیپٹلس نے اپنے پچھلے میچ میں پنجاب کنگز کو115 رنوں پر روک دینے کے بعد ایک وکٹ پر 119 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز نے گزشتہ میچ میں کولکتہ کو بڑے اسکور والے میچ میں سات رنز سے شکست دی تھی۔ راجستھان کے جوس بٹلر نے گزشتہ میچ میں شاندار سنچری (103) بنائی۔ بٹلر کے نام چھ میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 375 رنز ہیں۔ ان کا وانکھیڑے میں بھی شاندار ریکارڈ ہے اور 22 میچوں میں 146.94 کے اسٹرائیک ریٹ سے 626 رنز بنا چکے ہیں۔ Delhi Capitals vs Rajasthan Royals

ڈیوڈ وارنر دہلی آنے کے بعد فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے پچھلی تین اننگز میں لگاتار تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ان کا راجستھان کے خلاف بھی شاندار ریکارڈ ہے اور انہوں نے گزشتہ چار میچوں میں 142.34 کے اسٹرائیک ریٹ سے 158 رنز بنائے ہیں۔ راجستھان کے لیگ اسپنر یوزویندر چہل چھ میچوں میں 17 وکٹوں کے ساتھ اس سیزن کے پرپل کیپ ہولڈر ہیں۔ آخری میچ میں انہوں نے کمال کیا اور ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

شمرون ہیٹمائر کی مستقل مزاجی اس آئی پی ایل کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ مسلسل چھ اننگز میں ان کا اسکور +25 ہے۔ وہ ڈیتھ اوورز میں اور بھی شاندار رہے اور اس دوران انہوں نے 249.18 کے اسٹرائیک ریٹ سے 62 گیندوں میں 152 رنز بنائے۔ اس دوران وہ صرف دو بار آؤٹ ہوئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد دہلی کیپٹلز میں اپنی آمد کے بعد سے شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے پانچ اننگز میں 10 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دو میچوں میں چار وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

دہلی کے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کی اس ٹورنامنٹ میں شروعات اچھی نہیں تھی، لیکن وہ آہستہ آہستہ فارم میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کنگز کے خلاف آخری میچ میں دو وکٹ حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ بیٹنگ میں بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ راجستھان رائلز کے خلاف ان کا ریکارڈ شاندار ہے اور انہوں نے 11 میچوں میں 6.76 کی اکانومی سے 12 وکٹ حاصل کیے۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

راجستھان رائلز اسکواڈ: سنجو سیمسن (کپتان)، دیودت پڈیکل، جوس بٹلر (وکیٹ کیپر)، شمرون ہیٹمائر، یشسوی جیسوال، ریان پراگ، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، پرشدھ کرشنا، یوزویندرا چہل، کلدیپ سین، روسی وین ڈیر ڈوسن، جیمز نیشم، ڈیرل مچل، کرون نائر، اوبید میکوئے، نودیپ سینی، تیجس بروکا، انونے سنگھ، کے سی کریپا، شوبھم گڑھوال، دھرو جریل اور کلدیپ یادو۔

دہلی کیپٹلس اسکواڈ: رشبھ پنت (کپتان و وکٹ کیپر)، ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، رومن پاول، خلیل احمد، کلدیپ یادیو، مستفیض الرحمان، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، للت یادیو، سرفراز خان، اشون ہیبر، مندیپ سنگھ، اینریک نارٹجے ، چیتن سکاریا، لونگی اینگیڈی، کملیش ناگرکوٹی، مچل مارش، ٹم سیفرٹ، پروین دوبے، ریپل پٹیل، وکی اوستوال، یش دھول اور کے ایس بھرت۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.