ETV Bharat / sports

وارنر نے گمشدہ ٹیسٹ کیپ واپس کرنے کی اپیل کی - آسٹریلیا کے کامیاب

David Warner Emotional Appeal To Fans اپنے ہوم گراؤنڈ سڈنی میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اپنی غائب ہوئی بیگی گرین ٹیسٹ کیپ واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔ وارنر کی بیگی گرین کیپ میلبورن سے سڈنی جاتے ہوئے غائب ہوگئی تھی۔

وارنر نے گمشدہ ٹیسٹ کیپ واپس کرنے کی اپیل کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 7:06 PM IST

سڈنی: آسٹریلیا کے کامیاب ترین کرکٹروں میں سے ایک ڈیوڈ وارنر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاید یہ آخری حربہ ہو۔ ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ میرے سامان سے میرا بیگ پیک بھی غائب ہے، جس میں میرا بیگی گرین بھی تھا۔ وہ بیگ پیک آخری بار کچھ دن پہلے میلبورن سے سڈنی کے لئے کنٹاس فلائٹ کمپنی کے ذریعہ ٹرانسپورٹ ہوا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا لیکن کسی نے بھی کوئی بیگ نہیں کھولا ہے اور نہ ہی کوئی بیگ پیک سامان کے ڈھیر سے اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بہت سے نامکمل لنکس (بلیک اسپاٹ) بھی ہیں۔ اگر آپ کمپنی یا ایئرپورٹ اتھارٹی کے ملازم ہیں اور آپ کو غلطی سے بھی وہ بیگ پیک ملا ہے تو برائے مہربانی میرا بیگ پیک جلد از جلد واپس کردیں۔ میں صرف اپنا بیگ چاہتا ہوں اور آپ کا شکر گزار رہوں گا۔ بیگ پیک واپس کرنے کے لیے، آپ کرکٹ آسٹریلیا یا مجھ سے براہ راست میرے سوشل میڈیا پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ میرا بیگی گرین لوٹاتے ہیں تو میں اپنا یہ دوسرا بیگ پیک آپ کو دے دوں گا۔

وارنر نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بیگ پیک کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ اس بیگ پیک میں دو بیگی گرین ہیں۔ ایک وارنر کا پہلا بیگی گرین ہے، جو کہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر حاصل کیا تھا اور جسے انہوں نے اپنے 111 ٹیسٹ میچوں کے کیریئر میں زیادہ تر وقت پہنا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور بیگی گرین بھی ہے جو وارنر کو 2017 میں ملا تھا۔ اس وقت وارنر کا بیگی گرین ان کے گھرمیں غائب ہوگیاتھا اور بعد میں اسے ان کی اہلیہ نے ڈھونڈ لیا تھا۔

سڈنی ٹیسٹ کے موقع پر، پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہاکہ آسٹریلوی حکومت کو اس بیگی گرین کو واپس پانے کے لیے ملک گیر مہم شروع کرنی چاہیے۔ شاید اس کے لیے کسی جاسوس کی بھی ضرورت ہو۔ لیکن وارنر یہ ڈیزرو کرتے ہیں۔ وہ کرکٹ کے علمبردار ہیں اور ہر اس اعزاز کے مستحق ہیں جو انہیں بطور اوپننگ بلے باز اپنے کیریئر کے دوران ملا ہے۔ وہ اوپننگ بلے بازوں کے لیے ایک مثال ہیں اور مجھے ذاتی طور پر انھیں کھیلتے دیکھنا پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شبمن گل کو ٹیسٹ میں جارحیت پر لگام لگانے کی ضرورت: سنیل گواسکر

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے اس بارے میں کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ اگر کسی کو بھی ڈیوی (وارنر) کے بیگ پیک اور بیگی گرین کے بارے میں کچھ پتہ چلتا ہے تو ہمیں بتائیں تاکہ وہ فخر کے ساتھ اپنے آخری ٹیسٹ میں اپنا بیگی گرین پہن سکیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.