ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر کی سنچری ،پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی عمدہ شروعات - پاکستان کے خلاف ٹاس جیت

Pakistan Vs Australia Ist Test پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 207 رن بنا لئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کی سنچری ،پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی عمدہ شروعات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 12:45 PM IST

پرتھ:پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے محتاط انداز میں شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 126 رنوں کی شراکت داری کی۔

دونوں سلامی بلے بازوں عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی ۔آسٹریلیا کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب عثمان خواجہ 41 رنوں کی اننگ کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد مارنوس لاشنگے اور ڈیوڈ وارنر نے دوسرے وکٹ کے لئے بڑی شراکت داری کرنے کی کوشش کی مگر آسٹریلیا کے 159 رنوں کے مجموعی اسکور پر لابشنگے 16 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔فہیم اشرف نے لابشنگے کو ایل بی ڈی کیا۔

دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ وارنر کے بلے سے رن بننے کا سلسلہ جاری رہا۔ڈیوڈ وارنر نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔ڈیوڈ وارنر نے 126 گیندوں پر 102 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیوڈ وارنر کی یہ 26 ویں سنچری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کو ایک ایک وکٹ ملا۔شاہین شاہ آفریدی کافی مہینگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے اب تک 13 اوورز میں 58 رن ضائع کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.