ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر کی سنچری، آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز اسکور کئے - آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان

Pakistan Vs Australia Ist Test آسٹریلیا نے دیوڈ وارنر کی 164 رنوں کی شاندار سنچری اننگ کی بدولت پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رن بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

ڈیوڈ وارنر کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 8:21 PM IST

پرتھ: پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے محتاط انداز میں شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 126 رنوں کی شراکت داری کی۔

دونوں سلامی بلے بازوں عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی ۔آسٹریلیا کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب عثمان خواجہ 41 رنوں کی اننگ کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد مارنس لابوشین اور ڈیوڈ وارنر نے دوسرے وکٹ کے لئے بڑی شراکت داری کرنے کی کوشش کی مگر آسٹریلیا کے 159 رنوں کے مجموعی اسکور پر لابوشین 16 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فہیم اشرف نے لابوشین کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ وارنر کے بلے سے رن بننے کا سلسلہ جاری رہا۔ڈیوڈ وارنر نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اور اس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔ڈیوڈ وارنر نے 211 گیندوں پر 16 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 164 رنوں کی شاندار اننگ کر عامر جمال کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

اسٹیوں اسمتھ 31 رن اور ٹریوس ہیڈ 40 رنوں کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے ۔پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا پانچ وکٹوں کے نقصان پر346 رن بنا لکر مضبوط پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان کی جانب سے عامر جمال دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے ۔اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور خرم شہزاد کو ایک ایک وکٹ ملا۔شاہین شاہ آفریدی کافی مہینگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے اب تک 19 اوورز میں 75 رن ضائع کرکے مہنگے بالر ثابت ہوئےہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.