ETV Bharat / sports

Umran Malik Reached Home: عُمران ملِک گھر پہنچے، علاقے میں جشن کا ماحول - Jammu and Kashmir fast bowler Umran Malik

جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عُمران ملِک آئی پی ایل میں شاندار کاکردگی کی بنیاد پر بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں جس کے بعد ان کے گھر اور علاقے میں جشن اور خوشی کا ماحول ہے۔ Jammu and Kashmir fast bowler Umran Malik

جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عُمران ملک
جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عُمران ملک
author img

By

Published : May 24, 2022, 8:27 PM IST

اپنی تیز گیندوں سے نامور اور بڑے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے جموں ایکسپریس کے نام سے مشہور عُمران ملِک آئی پی ایل سفر کے اختتام کے بعد اپنے گھر پہنچے جہاں لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ عُمران ملِک ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے کے بعد اپنے آبائی گھر پہنچے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ان کا خیر مقدم کیا، وہ آئی اپی ایل میں کھیل ر ہے تھے اور اسی میں انہیں بہتر کاکردگی کا ثمرہ ملا اور اب وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ جموں و کشمیر کے گیند باز عمران ملک نے آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے 14 میچوں میں 22 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ ان کی مسلسل 95 میل فی گھنٹے (150 کلو میٹر فی گھنٹے) سے زیادہ کی رفتار سے گیند نے تما بلے بازوں کو پریشان کیا ہے۔

عُمران ملِک کے والد

گھر پہنچنے پر عُمران ملِک کے والد بہت خوش تھے۔ لوگ ان کے گھر جا کر مبارکباد دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عُمران کے والد نے کہا کہ 'وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا بیٹا قومی ٹیم میں منتخب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کو اتنا پیار دیا۔ یہ سب اس کی محنت کی وجہ سے ہوا۔ عمران ملک کے والد کا کہنا ہے کہ بھارت کے عوام نے ان کے بیٹے کو بہت پیار دیا جس کے لیے ان کا خاندان سبھی کا شکر گزار ہے۔ ان کا خواب تھا کہ بیٹا ملک کی نمائندگی کرے جو اب حقیقت بننے سے کچھ ہی دور ہے۔

واضح رہے کہ 22 سالہ عُمران ملِک کے لیے آئی پی ایل تک کا سفر آسان نہیں رہا۔ 17 سال کی عمر تک انہوں نے کوئی خاص کوچنگ حاصل نہیں کی اور چمڑے کی گیند سے کرکٹ نہیں کھیلی۔ اس عمر تک عُمران 'محلہ ٹینس بال ٹورنامنٹس میں کھیلتے تھے جہاں کوئی بھی نوجوان کھلاڑی 500 روپے کما سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے والے فاسٹ بالر عُمران ملِک کے والد اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.