ETV Bharat / sports

میاں داد کا وہ تاریخی چھکہ

جاوید میاں داد کا شمار ان معروف کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو آخری تک لڑ کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کراتے تھے۔

میاں داد کا وہ تاریخی چھکہ
author img

By

Published : Apr 18, 2019, 7:04 PM IST

شارجہ کا کرکٹ میدان مداحوں سے بھرا ہوا تھا۔ مقابلہ بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان تھا۔اس میدان پر جاوید میاں داد کی جانب سے لگایا گیا چھکہ کرکٹ کے مداح آج تک فراموش نہیں کر سکے ہیں۔جاوید میاں داد کے اس چھکے کے آج 33 برس ہو گئے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے سامنے جیت کے لیے 246 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ بھارٹی ٹیم کی جانب سے سنیل گاؤسکر اور سری کانت نمایاں اسکورر تھے۔ سنیل گاؤسکر نے 92 اور سری کانت 75 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔

جاوید میاں داد دیگر بلے بازوں کے ساتھ شراکت کرکے اسکور آگے بڑھاتے رہے۔آخری دس اوورز میں پاکستان کو 90 رن بنانے تھے جوکہ بظاہر کافی مشکل تھا کیونکہ اس وقت یک روزہ مقابلوں میں اتنی تیزی سے رن نہیں بنتے تھے۔

آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 11 رنوں کی ضرورت تھی۔ اس اوور میں چیتن شرما نے وسیم اکرم اور ذوالقرنین کو آؤٹ کرکے مشکل میں ڈال دیا تھا۔لیکن دوسری جانب جاوید میاں داد موجود تھے۔

اوور میں جب اسٹرائک جاوید میاں داد کے پاس آئی تو پاکستان کو جیت کے لیے آخری گیند پر چار رنوں کی ضرورت تھی۔ اس گیند پر جاوید میاں داد نے چکھہ مار کر پاکستان کو جیت شے ہمکنار کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.