ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 ورلڈ کپ کے پانچ بہترین گیند بازوں کی فہرست میں ایک بھی بھارتی نہیں - گلین میک گرا

آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سرفہرست پانچ گیندبازوں میں آسٹریلیا کے گلین میک گرا اور مچل اسٹار، سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن اور لستھ ملنگا جبکہ پاکستان کے وسیم اکرم شامل ہیں۔

Cricket World Cup 2023: Top five bowlers in World Cup history, not a single Indian in it
ورلڈ کپ کے پانچ بہترین گیند بازوں کی فہرست میں ایک بھی بھارتی نہیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 3:56 PM IST

حیدرآباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی بھارت کی میزبانی میں جاری ہے۔ کرکٹ میں بلے بازوں اور گیند بازوں کے درمیان ہمیشہ سخت مقابلہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے کبھی بلے باز گیندباز پر حاوی ہوجاتا ہے تو کبھی گیندباز بلے باز پر۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسے بہت سے گیندباز ہیں جنھوں نے شاندار گیندبازی کی ہے لیکن ہم آپ کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے سرفہرست پانچ گیندبازوں کے بارے میں ہی بتائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس فہرست میں کوئی بھی بھارتی گیندباز نہیں ہے جبکہ اس لسٹ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے دو، دو کھلاڑی ہیں اور پاکستان کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کے پانچ بہترین گیندبازوں کی فہرست

گلین میک گرا:

گلین میک گرا
گلین میک گرا

ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ 5 گیندبازوں کی فہرست میں پہلا نام آسٹریلیا کے لیجنڈری تیزگیندباز گلین میک گرا کا آتا ہے۔ میک گرا نے 1996 سے 2007 کے درمیان ورلڈ کپ کے کل 39 میچز کھیلے ہیں جس میں انھوں نے سب سے زیادہ 71 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ میک گرا کا اکانومی 3.96 ہے جس میں 42 میڈن اوورز بھی شامل ہیں۔ میک گرا نے ورلڈ کپ میں دو مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں اور 15 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنا میک گرا کی بہترین گیندبازی ہے۔

متھیا مرلی دھرن:

متھیا مرلی دھرن
متھیا مرلی دھرن

سری لنکا کے لیجنڈری اسپنر متھیا مرلی دھرن ورلڈ کپ کے ٹاپ 5 گیندبازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ مرلی دھرن کو ورلڈ کپ کے 40 میچوں میں سے 39 میچوں میں گیند بازی کا موقع ملا۔ جس میں انھوں نے 3.88 کی اکانومی سے کل 68 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ مرلی دھر نے ورلڈ کپ میچوں میں 15 میڈن اوورز بھی کرائے ہیں۔ ورلڈ کپ میں ان کی بہترین کارکردگی 19 رنز دے کر 4 وکٹیں ہیں۔

لستھ ملنگا:

لستھ ملنگا
لستھ ملنگا

ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ 5 بولرز کی فہرست میں تیسرا نام سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا کا ہے۔ لستھ ملنگا نے 2007 سے 2019 تک ورلڈ کپ کے 29 میچز میں سے 28 میچوں میں گیند بازی کا موقع ملا۔ لستھ ملنگا نے ورلڈ کپ میں 5.51 کی اکانومی کے ساتھ کل 56 وکٹیں حاصل کیں۔جس میں انہوں نے 11 اوورز میڈنز بھی کرائے ہیں۔ لستھ ملنگا نے صرف ایک بار 5 وکٹیں حاصل کیں اور 38 رنز دے کر 6 وکٹیں لینا ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

وسیم اکرم:

وسیم اکرم
وسیم اکرم

پاکستان کے لیفٹ آرم تیز گیندباز وسیم اکرم ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ 5 گیندبازوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 1987 سے 2003 تک ورلڈ کپ میچوں میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے 38 میچ کھیلے جس میں انہیں صرف 36 میچوں میں گیند بازی کا موقع ملا۔ اکرم نے 4.04 کی اکانومی کے ساتھ 324.3 اوورز میں 1311 رنز دے کر 55 وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم ورلڈ کپ میں صرف ایک بار 5 وکٹیں لی ہے۔ ورلڈ کپ میں وسیم اکرم کی بہترین کارکردگی 28 رنز دے کر 5 وکٹیں ہیں۔

مچل اسٹارک:

مچل اسٹارک
مچل اسٹارک

آسٹریلیائی تیز گیندباز مچل اسٹارک کا نام ورلڈ کپ کی تاریخ کے بہترین گیندبازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ مچل اسٹارک نے اب تک صرف دو ورلڈ کپ 2015 اور 2019 میں حصہ لیا ہے۔ اور وہ ورلڈ کپ 2023 میں بھی آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہیں۔ مچل اسٹارک نے ابھی تک 18 میچوں میں کل 49 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ تین بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 28 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ مچل اسٹارک 2023 ورلڈ کپ کا حصہ ہیں اس لیے اسٹارک ٹاپ 5 بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.