نئی دہلی: بھارتی کپتان روہت شرما نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں ریکارڈز کی ایک سیریز بنا ڈالی۔ اس میچ میں روہت نے کئی ریکارڈ بنائے اور کئی ریکارڈ توڑے بھی۔ بھارتی ٹیم نے اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں ٹیم اںڈیا نے شاندار فتح تو حاصل کی تھی لیکن اس میچ میں روہت شرما 0 رن پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کئی ریکارڈ ٹوٹنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ لیکن روہت شرما نے افغانستان کے خلاف ریکارڈ توڑ سنچری بنائی ہے۔ روہت شرما نے اس میچ میں 84 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔
-
Rohit Sharma becomes the batter with the most ICC Men's Cricket World Cup hundreds with a belligerent ton against Afghanistan 🔥@mastercardindia Milestones 🏏#CWC23 #INDvAFG pic.twitter.com/VTVVLoZPT4
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Rohit Sharma becomes the batter with the most ICC Men's Cricket World Cup hundreds with a belligerent ton against Afghanistan 🔥@mastercardindia Milestones 🏏#CWC23 #INDvAFG pic.twitter.com/VTVVLoZPT4
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 11, 2023Rohit Sharma becomes the batter with the most ICC Men's Cricket World Cup hundreds with a belligerent ton against Afghanistan 🔥@mastercardindia Milestones 🏏#CWC23 #INDvAFG pic.twitter.com/VTVVLoZPT4
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 11, 2023
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں: روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بنائی۔ اس سنچری کے ساتھ روہت شرما ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ورلڈ کپ میں روہت شرما کے نام اب 7 سنچریاں ہیں۔ جس میں سے انہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں 5 سنچریاں اور 2015 کے ورلڈ کپ میں ایک سنچری بنائی تھی۔ روہت شرما کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں سچن تنڈولکر کے نام ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں 6 سنچریاں بنائی ہیں ۔اس کے بعد کمار سنگاکارا اور رکی پونٹنگ نے 5-5 سنچری اسکور کیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جن کے نام ورلڈ کپ میں 4 سنچریاں ہیں۔
ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی: روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ جیسے ہی روہت نے اپنی سنچری مکمل کی ویسے ہی روہت ورلڈ کپ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ روہت شرما نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے 63 گیندیں کھیلی۔ اس سے قبل کپل دیو نے ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے 72 گیندوں میں سنچری مکمل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: