کولکاتہ: ریکارڈ 12 لاکھ 50 ہزار 307 شائقین اسٹیڈیم پہنچ کر بھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچوں سے لطف اندوز ہوئے۔ ورلڈ کپ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چھ میچ پہلے تماشائیوں کی تعداد پہلے ہی دس لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی، اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھچا کھچ بھرے ہجوم کے سامنے ورلڈ کپ کے اختتام کے وقت اس میں مزید ترقی دیکھی گئی۔
-
The biggest EVER 👏 🥳
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Thank YOU to all of our fans who helped make #CWC23 the most attended yet! 🏟
More 📲 https://t.co/2VbEfulQrz pic.twitter.com/zrljtSMmer
">The biggest EVER 👏 🥳
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 21, 2023
Thank YOU to all of our fans who helped make #CWC23 the most attended yet! 🏟
More 📲 https://t.co/2VbEfulQrz pic.twitter.com/zrljtSMmerThe biggest EVER 👏 🥳
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 21, 2023
Thank YOU to all of our fans who helped make #CWC23 the most attended yet! 🏟
More 📲 https://t.co/2VbEfulQrz pic.twitter.com/zrljtSMmer
ورلڈ کپ کا انعقاد 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کیا گیا اور مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے لیے سب سے زیادہ شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی۔ جب یہ میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا، اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں 14 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف بھارت کے میچ میں سب سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیم پہنچے۔
1.25 ملین سے زیادہ شائقین کی تعداد کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا معیار ہے، جو کسی بھی دوسرے آئی سی سی ایونٹ میں حاضری کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں 1016420 شائقین نے شرکت کی جب کہ انگلینڈ اور ویلز میں 2019 کے ایڈیشن میں 752000 شائقین اسٹیڈیم پہنچے تھے۔
بھارت میں منعقد ہونے والے مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں ایڈیشن نے ان اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ساتھ ہی کئی براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل ویورشپ کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جوکھیل کی عالمی رسائی اور مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ثابت کرتا ہے۔
کرس ٹیٹلی، آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس نے کہا، "آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ایک بہت بڑی کامیابی رہی ہے، جس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کے دلوں پر قبضہ کرلیا۔ حیران کن حاضری کرکٹ کی پائیدار اپیل اور ون ڈے فارمیٹ کے مسلسل جوش کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا ایونٹ رہا ہے جس نے نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کو بھی کھیل کے جشن میں متحد کیا ہے۔
ٹیٹلی نے کہا، "آئی سی سی ایونٹس ہمارے کھیل کو بڑھانے اور دنیا بھر کے شائقین اور کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ "ہم ان تمام شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کو اتنی بڑی کامیابی دلانے میں تعاون کیا اور ہم مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس میں سب کے ساتھ مزید دلچسپ تجربات شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔" (یو این آئی)