پونے: ورلڈ کپ 2023 کے 17ویں میچ میں میزبان بھارت، بنگلہ دیش سے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں ٹکر لے گا۔ ٹیم انڈیا جب میدان میں اترے گی تو اس کا ارادہ ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی جیت درج کرنے کا ہوگا۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اپنی دوسری جیت کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا ارادہ بھی دوسری جیت حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنی گرفت مضبوط کرنا ہوگا۔
-
Can India remain undefeated at #CWC23 or will Bangladesh stun the hosts in Pune? 👀#INDvBAN pic.twitter.com/1pGdrbu1ty
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Can India remain undefeated at #CWC23 or will Bangladesh stun the hosts in Pune? 👀#INDvBAN pic.twitter.com/1pGdrbu1ty
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 19, 2023Can India remain undefeated at #CWC23 or will Bangladesh stun the hosts in Pune? 👀#INDvBAN pic.twitter.com/1pGdrbu1ty
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 19, 2023
احمد آباد میں پاکستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد میزبان ٹیم تین فتوحات اور بہترین نیٹ رن ریٹ کے ساتھ آگے ہے۔ دوسری جانب بلیک کیپس سے سات اوورز باقی رکھ کر آٹھ وکٹوں سے ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ شکیب الحسن کی بھارت کے خلاف میچ میں مکمل فٹنس نہ ہونے سے بنگلہ دیش کے زخم اور گہرے ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش اس وقت تین میچوں میں ایک جیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 40 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں سے ٹیم انڈیا نے 31 اور بنگلہ دیش نے 7 میچ جیتے ہیں۔ اور ایک میچ ٹائی رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 اکتوبر 1988 کو پہلی بار کھیلا گیا۔ اور ایشیا کپ میں آخری میچ 15 ستمبر 2023 کو کھیلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان آسٹریلیا میچ کے پیش نظر چناسوامی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کا سخت انتطام
- پچ رپورٹ
پونے میں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کی پچ بلے بازی کے لیے جنت ہے۔ لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھے گا اسپنرز کو اوس کی وجہ سے کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2017 سے، پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے پونے میں پانچ ون ڈے میں سے تین میں 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں، حالانکہ یہ نو ماہ میں اس مقام پر پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔
- کیسا رہے گا موسم
Accuweather کے مطابق بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بولرز میدان میں گرمی محسوس کر سکتے ہیں۔ بارش کا امکان ایک فیصد ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ جس کی وجہ سے شائقین کو پورا میچ دیکھنے کو ملے گا۔