ETV Bharat / sports

انگلینڈ ۔ نیوزی لینڈ کو مشترکہ فاتح قرار دینے کامطالبہ

عالمی کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ سے ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 16, 2019, 8:52 AM IST

Updated : Jul 16, 2019, 9:15 AM IST

world-cup-2019-new-zealand-coach-gary-stead-feels-declaring-joint-winners-was-an-option-1-1

فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے آئی سی سی کو مشورہ دیا ہے کہ مستقبل میں فائنل میچ میں اگر سو اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہو سکے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزوں کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے، یہ سمجھ سے باہر ہے کہ 50 اوورز کے کھیل کا فیصلہ ایک اوور پر کیسے کیا جا سکتا ہے۔

گیری نے کہا کہ جن قوانین کے مطابق سات ہفتے کھیلتے رہے ہوں تو آخری دن کے لیے نیا قانون کیوں؟ موجودہ قانون جو بھی ہیں ہمیں ان کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔ امید ہے بحث جلد ختم ہو جائے گی۔

world-cup-2019-new-zealand-coach-gary-stead-feels-declaring-joint-winners-was-an-option
نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے آئی سی سی کو مشورہ دیا ہے کہ مستقبل میں فائنل میچ میں اگر سو اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہو سکے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے۔

کرکٹ کا عالمی کپ تو اتوار کی شب لارڈز کے تاریخی میدان میں اختتام پذیر ہوا، لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ سے ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے کہ یہ کیسی جیت ہے؟ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں۔ امپائروں سمیت ہر کسی کو اسکور بورڈ پر دونوں کا اسکور بھی ایک ہی نظر آیا لیکن ایک نے ورلڈ کپ اٹھایا اور دوسری چپ چاپ چلی گئی۔

شاید یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ، آسٹریلیا سے لے کر افغانستان تک اور بھارت سے لے کر جنوبی افریقہ تک یہی دو سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ اوور تھرو کا قانون کیا ہے اور انگلینڈ کو 6 رنز ملنے چاہئیں تھے یا پانچ؟ اگر سپر اوور کے اختتام پر اسکور برابر ہو تو ایک ٹیم کو دوسری پر کیسے فاتح قرار دیا جاسکتا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Jul 16, 2019, 9:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.