بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت یہ میچ 41 اوورز کا کھیلا گیا۔
افغانستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے 41 اوورز میں 187 رنز بنانے تھے لیکن افغانستان کی ٹیم 32.4 اوورز میں 152 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
افغانستان کے لیے نجیب اللہ نے 56 گیندوں پر 43 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 6 چوکے لگائے۔
سلامی بلے باز حضرت اللہ جاجئی نے 30 اور کپتان گل بدین نائب نے 23 رنز بنائے۔
سری لنکا کے لیے نوان پردیپ نے چار وکٹ لیے، لستھ ملنگا نے تین، اسورو ادانا اور تھسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان یہ میچ کارڈف کے سوفیا گارڈنس گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو بارش کے سبب متاثر ہوا اور یہ میچ سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے ہرا دیا۔