آسٹریلیا کو 326 رنز کا ہدف ملا تھا۔ لیکن انکا آغاز اچھا نہیں رہا۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ تیسرے اوور میں عمران طاہر نے لیا۔ اس کے بعد عثمان نے وارنر کا کچھ دیر ساتھ دیا لیکن وہ بھی پانچویں اوور میں زخمی ہوکر پویلین واپس ھوگئے۔ اسٹیو اسمتھ بھی بہت جلد آوٹ ہوگئے۔
یکطرفہ مقابلے میں بھارت کی جیت
الیکس کیری نے 85 رنز بنائے۔ آخری اوور میں آسٹریلیا کو18 رنوں کی ضرورت تھی لیکن پوری ٹیم 49.4 اوور میں 315 رنز پر ہی آوٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹ پر 326 رنز کا ہمالیائی ہدف دیا تھا۔ جس میں کپتان فاف کے 100 اور ڈاسین کے 95 رنز نمایاں تھے۔