ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ 2011 معاملہ: سنگاکارا سے 10 گھنٹوں تک پوچھ گچھ

سابق وزیر کھیل مہندا نند التھگامگے نے الزام لگایا تھا کہ 2 اپریل 2011 کو کھیلا گیا ورلڈ کپ کا فائنل میچ 'فکسڈ' تھا۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا تھا۔

سنگاکارا سے 10 گھنٹوں تک پوچھ گچھ
سنگاکارا سے 10 گھنٹوں تک پوچھ گچھ
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:49 AM IST

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے جمعرات کو خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کو 10 گھنٹوں تک اپنا بیان درج کرایا۔

دراصل سابق وزیر کھیل مہندا نند التھگامگے نے الزام لگایا تھا کہ 2 اپریل 2011 کو کھیلا گیا ورلڈ کپ کا فائنل میچ 'فیکس' تھا۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا تھا۔

سابق وزیر کھیل کے اس بیان کے بعد سری لنکا کی وزارت کھیل نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

اطلاعات کے مطابق 'ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں سری لنکا کی کپتانی کرنے والے سنگاکارا سے اس معاملے کو لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔'

ایک ویب سائٹ کے مطابق 'سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے وزارت کھیل کے محکمہ خصوصی پولیس انویسٹی گیشن میں تقریبا 10 گھنٹے تک اپنے بیانات درج کرائے۔'

ویب سائٹ کے مطابق 'اس دوران یوتھ پارٹی کے ممبران نے سری لنکا کرکٹ کے دفتر کے باہر پوسٹر اکٹھے ہوئے اور الزام لگایا کہ عہدیداروں کے ذریعہ تجربہ کار کرکٹر کو ہراساں کیا جارہا ہے۔'

دراصل سنگاکارا اس وقت سری لنکن ٹیم کا کپتان تھا۔

واضح رہے کہ خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اروند ڈی سلوا اور میچ میں اننگز کا آغاز کرنے والے سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اپل تھرنگا کے بیانات بھی درج کیے ہیں۔ ڈی سلوا اس وقت سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.