انگلینڈ نے جیسن رائے کے 153 رنز اور جوس بٹلر کی جارحانہ نصف سنچری کی مدد سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس پر الٹا ثابت ہوا۔ اپنے گزشتہ مقابلے میں پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے والی دنیا کی نمبرایک ٹیم انگلینڈ نے جم کر بلے بازی کی اور بنگلہ دیش کے تمام گیندبازوں کی دھنائی کی۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن اور سیف الدین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
رائے نے زبردست بلے بازی کی اور اپنی نویں سنچری بنائی۔ رائے نے کیریر کی تیسری سب سے شاندار اسکور بنایا۔ انہوں نے 121 گیندوں پر 14 چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 153 رن بنائے۔ انہیں مہدی حسن نے مرتضی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔
رائے مسلسل اچھے فارم میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں گذشتہ کھیلوں میں 8، 54، 114، 76 اور 87 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی ہے۔
آئی سی سی عالمی کپ کی میزبان انگلینڈ اور ٹورنامنٹ میں بڑے الٹ پھیر کے ساتھ ابتدا کرنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم دو میچیز ہار چکی ہے۔
انگلینڈ کو پیچوں کا ماہر مانا جارہا ہے اور ٹورنامنٹ میں وہ زبردست دعویدار کے ساتھ اتری ہے، لیکن عالمی کپ سے پہلے مسلسل اپنے 11 ون ڈے مقابلے ہار چکی پاکستان جیسی کمزور ٹیم سے گزشتہ میچ میں1 4 رن سے ہارنے کے بعد اس نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر شاندار واپسی کی ہے۔
دوسری طرف جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو گزشتہ میچ میں 21 رن سے ہراکر سبھی کو چونکا چکی بنگلہ دیش کو بھی گزشتہ میچ میں زبردست جدوجہد کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ سے دو وکٹ سے ہار جھیلنی پڑی تھی۔