ETV Bharat / sports

'دھونی عالمی کپ میں کوہلی کے لیے مددگار ثابت ہوں گے' - پاکستان

پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس نے بھارتی ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'دھونی پہلی بار عالمی کپ میں قیادت کرنے والے وراٹ کوہلی کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔'

zaheer
author img

By

Published : May 24, 2019, 11:34 PM IST

ظہیر عباس نے مزید کہا کہ 'ان کے لیے ہندوستان اور پاکستان رقابت ایشز سے بھی کہیں بڑھ کر ہے اور کرکٹ کے کسی بھی پرستار کی طرح وہ بھی اس معرکے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'میگا ایوینٹ میں بھارت پاکستان مقابلے کے بارے میں ایشین بریڈمین نے کہا کہ 'ریکارڈز اگرچہ ہندوستانی ٹیم کے حق میں ہیں لیکن اپنے دن پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور تمام تر انحصار اس بات پر ہوگا کہ کون سی ٹیم 16 جون کو مانچیسٹر میں دباؤ کو برداشت کرتے ہوئے اپنے اعصاب پر قابو رکھتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون سی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے۔'

ظہیر عباس نے کہا کہ 'فارمیٹ اور انگلش کنڈیشنز کے پیش نظر اس بار عالمی کپ میں فٹنس کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوگی اور سب سے فٹ ٹیم کو ہی آخری چار میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔'

انہوں نے عالمی کپ کے لیے پاکستان کی حتمی ٹیم میں تبدیلیوں پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف سیریز کی ناکامی کو بھلا کر ورلڈ کپ پر توجہ دینا چاہیے۔ پاکستانی ٹیم کو اپنی فیلڈنگ کی بہتری پر بھی متوجہ رہنا چاہیے۔'

Intro:Body:

waseem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.