ETV Bharat / sports

دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جمیکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے میزبان کو 109 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری پر کیا۔

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 11:06 AM IST

pakistan defeat west indies in the second test by 109 runs
دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان کو جیت کے لیے 9 وکٹیں درکار تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 280 رنز بنانے تھے۔ لیکن میزبان ٹیم محض 219 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی 4، نعمان علی 3 اور حسن علی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ فواد عالم نے 124 اور کپتان بابر اعظم نے 75 رنز بنائے تھے۔

In the second Test, fast bowler Shaheen Shah Afridi took 10 wickets
دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے 10 وکٹیں حاصل کیں

ویسٹ انڈیز نے پیر کو اپنی پہلی اننگز کی برتری 39 رنز پر تین وکٹوں سے شروع کی۔ بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان کی بولنگ بھی شاندار تھی۔ شاہین آفریدی کی چھ وکٹوں کی مدد سے پاکستان نے پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کو 150 رنز پر آؤٹ کردیا۔

آفریدی کے علاوہ محمد عباس نے تین جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ونڈیز کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 27.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.