ETV Bharat / sports

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو جیت کی امید

نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کی امید نظر آنے لگی ہے۔ پاکستان نے 373 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روز چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹیں گنواکر 71 رن بنالئے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں۔

nz vs pak
nz vs pak
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 6:56 PM IST

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 431 کے بڑے اسکور کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز 239 رن پر سمٹ گئی تھی۔ کیوی ٹیم چوتھے روز اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹ پر 180 رن ڈکلیئر کی اور پاکستان کے سامنے 373 رن کا مشکل ہدف رکھ دیا۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں سلامی بلے باز ٹام لاتھم اور ٹام بلنڈیل نے نصف سنچری بنائی۔ لاتھم نے 112 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 53 رنز جبکہ بلنڈیل نے 107 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ ان دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 111 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

کین ولیمسن نے پہلی اننگ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا

کیوی کپتان کین ولیمسن نے 21 رنز، راس ٹیلر نے ناٹ آوٹ 12 رنز اور ہینری نکولس نے 11 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ٹرینٹ بولٹ نے عابد علی کو جبکہ ٹم ساؤتھی نے شان مسعود کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد ساؤتھی نے حارث سہیل کو بھی آؤٹ کر کے ٹاپ آرڈر کو بکھیر دیا۔ حارث سہیل نے 9 رنز بنائے۔ 37 رنز کے مجموعے اسکور پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد اظہر علی اور فود عالم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم کو کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ رکھا۔

کین ولیمسن
کین ولیمسن

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اظہر علی 117 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 34 رنز اور فواد عالم 55 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.