ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیزجنوبی افریقہ میچ بارش کی نذر - WEST INDIES

آئی سی سی عالمی کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا مقابلہ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیزجنوبی افریقہ میچ بارش کی نذر
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 5:04 PM IST

Updated : Jun 10, 2019, 10:58 PM IST

اس عالمی کپ میں یہ دوسرا مقابلہ ہے جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

اس سے قبل 7 جون کو برسٹل میں پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

اس میچ کے رد ہوجانے سے جنوبی افریقہ کو ٹورنامنٹ میں 3 میچوں میں شکست کے بعد یہ ایک پوائنٹ ملا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ابتدائی سات اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تھی۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شیلڈن کوٹرل نے اس فیصلے کو صحیح ثابت کیا اور تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ کو محض چھ رنز پر آوٹ کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایڈن مارکرم کو بھی صرف پانچ رنز پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

دونوں وکٹیں فاسٹ بولر شیلڈن کوٹرل نے حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیتا ہے۔

جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف میچ جیتا تھا، لیکن آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 10, 2019, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.