ETV Bharat / sports

India vs South Africa Test: جنوبی افریقہ کو 305 رنز کا ہدف - بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ

سنچورین میں کھیلے جارہے جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ India vs South Africa 1st test میں بھارتی ٹیم نے میزبان کو 305 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

India vs South Africa 1st test
India vs South Africa 1st test
author img

By

Published : Dec 29, 2021, 9:53 PM IST

بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 174 رن بنائے اور میزبان ٹیم کے لیے 305 رن کا تارگیٹ دیا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 327 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو 197 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا جس کے بعد بھارت کو پہلی اننگز میں 130 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

میچ کے چوتھے دن بھارت نے اپنی اننگز کو ایک وکٹ پر 16 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور لنچ تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے تھے اور دوسرے سیشن میں 174 رنز پر ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

اس صدی میں صرف ایک بار اس میدان پر چوتھی اننگز میں 300 سے زیادہ کے ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا گیا ہے جو 2001/02 کے جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک سیزن کے ایک میچ میں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹیم Indian Cricket Team تیسری اننگز میں 174 رنز سے کم پر آؤٹ ہونے کے بعد صرف چار مرتبہ ٹیسٹ میچ جیت پائی ہے۔

صبح اوپنر لوکیش راہل KL Rahul نے پانچ رنز اور نائٹ واچ مین شاردُل ٹھاکُر نے چار رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ بھارت کو دوسرا دھچکا 34 کے اسکور پر لگا جب کگیسو ربادا نے ٹھاکُر کو آؤٹ کیا۔

ٹھاکُر نے 26 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنائے اس کے بعد پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے کے ایل راہل 74 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد لنگی اینگیدی کا شکار بن گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 54 کے اسکور پر گری۔ لنچ کے وقت چیتشور پجارا 12 اور کپتان ویراٹ کوہلی 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ لنچ کے بعد وراٹ اپنے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر مارکو جانسن کا شکار بن گئے۔ وراٹ نے 32 گیندوں میں 18 رنز بنائے۔

پجارا ٹیم کے 109 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 64 گیندوں میں 16 رنز بنائے۔ اجنکیا رہانے نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز جبکہ رشبھ پنت نے 34 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ روی چندرن اشون نے 17 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور جانسن نے چار چار اور اینگیدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.