ساؤتھمٹن میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا تاج حاصل کرنے سے کیوی ٹیم محض 139 رنز دور ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 رنز بنانے کے بعد 32 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی جس کے بعد بھارتی ٹیم محض 170 رنز ہی بنا سکی۔
-
ALL OUT ☝️
— ICC (@ICC) June 23, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The 🎯 is set for the @BLACKCAPS! #WTC21 Final | #INDvNZ | https://t.co/AKyfpKI3ag pic.twitter.com/gRWvTjXoAu
">ALL OUT ☝️
— ICC (@ICC) June 23, 2021
The 🎯 is set for the @BLACKCAPS! #WTC21 Final | #INDvNZ | https://t.co/AKyfpKI3ag pic.twitter.com/gRWvTjXoAuALL OUT ☝️
— ICC (@ICC) June 23, 2021
The 🎯 is set for the @BLACKCAPS! #WTC21 Final | #INDvNZ | https://t.co/AKyfpKI3ag pic.twitter.com/gRWvTjXoAu
دوسری اننگ میں بھارت کی بیٹنگ لائن اپ ناکام ثابت رہی اور کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیل نہیں سکا۔ بھارت کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 88 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے 30 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔
رویندر جڈیجہ نے 16 رنز، چیتیشور پُجارا 15 رنز، اجنکیا رہانے 15 رنز، وراٹ کوہلی 13 اور محمد سمیع نے 13 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 3، کائل جیمیسن نے 2 اور نیل ویگنر نے ایک وکٹ حاصل کئے۔
میچ کے آخر دن بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ پہلے ہی سیشن میں کپتان وراٹ کوہلی(13 رنز) ، چیتیشور پُجارا (15 رنز) اور اجنکیا رہانے (15 رنز) کی وکٹیں گنوا بیٹھے تھے جبکہ دوسرے سیشن میں رشبھ پنت کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا۔