یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے برمنگہم میں شروع ہوگا۔
فارمیٹ کے مطابق ورلڈکپ فائنل کے لئے چار ٹیموں کے درمیان دو سیمی فائنل شیڈول تھے۔ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے ہرا دیا تھا ۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔