ETV Bharat / sports

ICC Fines Shaheen Afridi: ضابطے کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر جرمانہ - پاکستان بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز

پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی پر بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں ہفتہ کے روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

shaheen afridi
شاہین آفریدی
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 10:44 PM IST

آئی سی سی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ شاہین پر جرمانے کے علاوہ ان کے اکاؤنٹ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ ان کا اس طرح کا پہلا جرم تھا۔ چونکہ شاہین نے اپنا جرم اور جرمانہ قبول کر لیا ہے اس لیے کیس کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین نے شاہین کو تیسرے اوور کی دوسری گیند پر چھکا مارا تھا، اس کے فوری بعد اگلی ہی گیند عفیف نے روکی جو سیدھا شاہین کے ہاتھ میں گئی۔

اس موقع پر شاہین نے غیر ضروری طور پر تیز تھرو کردیا جو وکٹ کے سامنے کھڑے عفیف کے ٹخنے پر لگ گیا جس سے وہ پچ پر گر پڑے۔شاہین آفریدی فوری طور پر ان کے پاس گئے، معذرت کی، میچ کے بعد بھی شاہین آفریدی عفیف کے پاس گئے اور انہیں گلے لگایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.