ETV Bharat / sports

بھارت اور انگلینڈ ٹیم پر جرمانہ، میچ فیس کے ساتھ پوائنٹس بھی کاٹے گئے

بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سست اوور ریٹ کے لیے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس کاٹے گئے۔

India vs England
India vs England
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 6:01 PM IST

ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ کے لیے انگلینڈ اور بھارتی کرکٹ ٹیم پر 40 فیصد میچ فیس کاجرمانہ لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے دو دو پوائنٹس بھی کاٹے گئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مقررہ وقت کوذہن میں رکھتے ہوئے یہ پایا گیا کہ دونوں ٹیموں نے ہدف سے دو اوورز کم ڈالے ہیں جس کے پیش نظر میچ ریفریز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کےکرس براڈ نے یہ جرمانہ لگایا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 'کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی سپورٹ اسٹاف کے لیے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22، جوسست اوور ریٹ سے متعلق ہے، کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔ جب ان کی ٹیم مقررہ وقت میں پورے اوور ڈالنے میں ناکام رہتی ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کی شرائط کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ایک ٹیم کاہر ایک اوور کی بہ نسبت ایک پوائنٹ کاٹا جاتا ہے۔

چونکہ اس معاملے میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے خلاف ورزی اور جرمانے کوقبول کیا ہے اس لیے اس معاملے میں کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.