ETV Bharat / sports

لائیڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کی سخت حریف ٹیم قرار دیا - ورلڈ کپ

دو مرتبہ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان کلائیو لائیڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ 2019 کی سخت حریف ٹیم قرار دیا ہے۔

clive-lloyd
author img

By

Published : May 18, 2019, 12:59 AM IST

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیورٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی روایت نہیں ،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے بارے میں کسی کو توقع نہیں تھی کہ وہ ورلڈ کپ جیتیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بڑی متوازن ہے، وہ اچھا کھیلتی ہوئی آرہی ہے اور ورلڈ کپ میں ایک سخت حریف ٹیم ثابت ہوگی۔
کلائیو لائیڈ نے کہا کہ '20 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑیوں کو ضائع کیا گیا۔اب اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ بلایا گیا ہے مجھے لگ رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر فاسٹ بولروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ورلڈ کپ 2019 آل راؤنڈرز کا ورلڈ کپ ہوگا'۔

اس دوران ہندستان کے سابق کپتان سورو گنگولی نے رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کو فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دیا ہے ۔ایک انٹرویومیں گنگولی نے بتایاکہ پاکستانی ٹیم کے لیے انگلینڈ ہمیشہ اچھا مقام ثابت ہوا ہے، انگلینڈ میں چمپئنز ٹرافی میں ان کی فتح اس کا ثبوت ہے جب انہوں نے ہندستان کو شکست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، انہوں نے دو سال قبل چمپئنز ٹرافی جیتی تھی، 2009 میں انگلینڈ نے ورلڈ ٹی20 جیتا تھا۔

انہوں نے اپنی ہندستاانی ٹیم خبردار کیا کہ وہ پاکستان کو آسان سمجھنے کی غلطی ہرگز نہ کریں اور پاکستان ایک سخت حریف ثابت ہو سکتا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.