ETV Bharat / sports

T20 World Cup: آسٹریلیا نے دلچسپ میچ میں ساؤتھ افریقہ کو شکست دی - آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے میں ساؤتھ افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا 119 رنز کے ہدف کو آخری اوور میں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Australia defeated South Africa in an interesting match
آسٹریلیا نے دلچسپ میچ میں ساؤتھ افریقہ کو شکست دی
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:24 PM IST

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کھوکر محض 118 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرام 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہینرک کلاسین 13 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔ اننگ کے اختتام پر کگیسو رباڈا نے 20 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو 118 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

آسٹریلیا کی جانب سے تمام ہی بولرز نے وکٹیں لیں جن میں سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جوش ہیزل ووڈ کو اچھی بالنگ کرنے کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی بھی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے دونوں سلامی بلے باز کچھ زیادہ رنز نہیں بناسکے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو اس چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے میں 19.5 اوورز تک بلے بازی کرنی پڑی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کے 35 اور اختتامی لمحات میں مارکس اسٹوئنس کے 24 نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ ورنر 15، فنچ 0، مارش 11، میکسول 18 اور ویڈ نے 15 رنز ہی بنائے۔

جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے کافی اچھی گیندبازی کی جس کی وجہ سے چھوٹے اسکور کو بمشکل ہی آسٹریلیا حاصل کرنے میں کامیاب رہی، افریقہ کی جانب سے نارکیا کو 2 اور رباڈا ، تربریز شمشی اور مہاراجہ کو ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.