بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 331 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 50 اوور میں 8 وکٹوں کی نقصان پر 309 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ہاف سنچری بنائی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تمیم اقبال نے 29 بال میں 16 رنز بنائے، اور سومیا سرکار نے 30 بال میں 42 زنز بنائے، شکیب الحسن نے بہتریں بلے بازی کرتے ہوئے 84 گیند میں 75 رنز بنائے، مشفق الرحیم نے 80 بال میں 78 رنز بنائے، متھن نے 21 بال میں 21 رنز بنائے، جبکہ محمد اللہ 33 بال میں 46 بناکر ناٹ آوٹ رہے ، مصدق حسین نے 20 بال میں 26 رنز بنائے، جبکہ مہدی حسن نے 3 بال میں 5 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی جا نب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 32 بال میں 23 رن بناکر آوٹ ہوئے، اڈن مارکرم نے 56 بال میں 45 رنز بنائے، فیف ڈو فلسس نے 53 بال میں 62 رنز بنائے، ڈیوڈ میلر نے 43 بال میں 38 رنز بنائے، ریسو وینڈر ڈیوسن نے 38 بال پر 41 رنز بنائے، جے پی ڈیومنی نے 37 بال پر 45 رنز بنائے، انڈل نے 13 بال میں 8 رنز بنائے، کرسمورس نے 10 بال پر 10 رنز بنائے، کگیسو ربارا نے 9 بال میں 13 بنا کر ناٹ آوٹ رہے، جبکہ عمران طاہر نے بھی 10 بال میں 10 بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔